http://bbc.com.im/urdu/

Wednesday, 12 December, 2007, 10:38 GMT 15:38 PST

آسام: بس حادثے میں متعدد ہلاک

ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست آسام میں دو بسوں کے تصادم میں سات طلباء ہلا ک اور پینتیس زخمی ہوگئے ہيں۔

یہ واقعہ منگل کو رات گئے کاضی رنگا نیشنل پارک کے نزدیک جاکالا پانڈا علاقے میں پیش آيا ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ کم از کم دس زخمی طلباء کی حالت نازک ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والی دونوں بسیں سکول تفریحی دورے سے لوٹ رہی تھیں۔ آسام کا کاضی رنگا پارک پکنک کے لیے بہت ہی مشہور مقام ماناجاتا ہے اور یہاں بڑی تعداد میں طلباء و طالبات تفریح کے لیے آتے ہيں۔

بی بی سی کے نامہ نگار سبیر بھومک کے مطابق تیز رفتاری صبح کی دھند حادثہ کی ممکنہ وجہ ہو سکتی ہیں۔

ہندوستان میں ہر برس نوے ہزار سے زیادہ افراد سڑک حادثوں میں ہلاک ہوتے ہيں۔ ایک جائزے کے مطابق پوری دنیا میں جتنے لوگ سڑک حادثے میں ہلاک ہوتے ہيں ان میں سے آٹھ فیصد ہلاکتیں ہندوستان میں ہوتی ہیں۔