Sunday, 11 November, 2007, 06:00 GMT 11:00 PST
شکیل اختر
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، دِلّی
جوہری معاہدہ بچانے کی کوشش تیز
بائیں محاذ کے تیور میں تبدیلی کے آثار نہ نظر آنے کے بعد حکمراں اتحاد نے ہند امریکہ جوہری معاہدے کو بچانے کے لیے حزب اختلاف کی جماعت بی جے پی کو منانے کی کوشش شروع کردی ہے۔ پہلے تو امریکی سفیر نے سینئر رہنما ایل کے اڈوانی سے ملاقات کی۔ پھر بی جے پی سے قریب سمجھنے جانے والی غیر مقیم ہندوستانی امریکیوں کی ایسوسی ایشن نے اپیل کی۔
گزشتہ دنوں اٹامک انرجی کمیشن کے چئرمین انل کا کوڈ کر اور قومی سلامتی کے مشیر ایم کے نارائنن نے بھی مسٹر اڈوانی سے ملاقات کی جس میں دونوں اہلکاروں نے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کے بارے میں بی جے پی کے رہنماؤں کے تحفظات کے جوابات دیے۔
ملاقات کے بعد مسٹر اڈوانی نے کہا کہ بی جے پی کے موقف میں فی الحال کوئی تبدیلی نہيں آئی ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ پارلیمنٹ میں اس معاہدے پر بحث کرے اور ووٹنگ کے ذریعہ ایوان کا موڈ جانے۔ پارلیمنٹ کا اجلاس پندرہ نومبر سے شروع ہو رہا ہے۔
ہند پاک سرحد پر پاکستانی فوج میں کمی
![]() | |
| پاکستان نے مشرقی سرحد سے فوجیں ہٹانے کی تردید کی ہے |
ہندوستان کے سیکورٹی حلقوں کا خیال ہے کہ گزشتہ چھ عشروں میں یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان کو اپنی مغربی سرحد پر ایک بڑے چیلنج کا سامنا ہے اور اس کو اپنی توجہ پاک ہند سرحد کے بجائے پاک افغان سرحد پر مرکوز کرنی پڑی ہے۔تاہم پاکستان نے ان خبروں کو سختی سے تردید کی ہے کہ اس نے پاک ہند سرحد سے اپنی فوجیں ہٹائی ہيں یا ان میں کسی طرح کی کمی کی ہے۔
دفاعی سودوں میں بدعنوانی
![]() | |
| چھ دفاعی سودوں کی تفتیش اسی برس شروع ہوئی ہے۔ |
ساٹھ ہزار کشمیری بلیک لسٹڈ
![]() | |
| بلیک لسٹڈ کشمیریوں کو پاسپورٹ جاری نہیں کیے جاتے |
حقوق انسانی کی تنظیموں کے مطابق یہ فہرست روز بروز بڑی ہوتی جا رہی ہے۔ ان افراد کو سرکاری ملازمت میں بھی نہیں رکھا جاتا ۔ گزشتہ ہفتے سیکڑوں عازمین حج کی درخواستیں انہیں بنیادوں پر مسترد ہونے کے بعد ان خاندانوں کی ناراضگی بڑھتی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر کسی کے بیٹے نے بندوق اٹھائی ہے تو اس کی سزا اس کے باپ ، ماں یا گھر کے دوسرے لوگوں کو کیوں دی جائے۔
تہاڑ میں ’اذیت سے موت‘
![]() | |
| دلی کی تہاڑ جیل |
گزشتہ ہفتے دلی ہائی کورٹ میں داخل کی ایک رپورٹ میں حقوق انسانی کے کمیشن نے کہا ہے کم ازکم تین اموات یا تو پولیس کی تحویل یا عدالتی تحویل کے دوران قیدیرں کو بری طرح زدوکوب کرنے سے ہوئیں۔ کمیشن نے تمام مشتبہ کیسوں کی سی بی آئی سے تحقیقات کرانے کی سفارش کی ہے۔