Sunday, 14 October, 2007, 17:49 GMT 22:49 PST
بھارتی پنجاب کے شہر لدھیانہ میں ایک بم دھماکے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور اور اٹھائس زخمی ہوئے ہیں۔
بی بی سی اردو کی نامہ نگار خدیجہ عارف نے دلی سے بتایا ہے کہ لدھیانہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ ’شنگار‘ (سنگھار) نامی ایک سنیما گھر میں ہوا اور پولیس کے مطابق دس زحمی میں ہونے والوں میں سے دس کی حالت نازک ہے۔
سنگھ کا کہنا ہے تھا کہ بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دھماکہ کرنے کے لیے آر ڈی ایکس استعمال کیا گیا ہوگا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں حتمی بات کیمیائی تجزیے کے بعد ہی سامنے آ سکتی ہے۔
پولیس کے مطابق جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت سنیما گھر میں بھوج پوری زبان میں بنائی جانے والی فلم ’جنم جنم کے ساتھی‘ چل رہی تھی۔
لدھیانہ میں ہونے والے دھماکے سے قبل جمعرات کو اجمیر میں مسلمان صوفی بزرگ خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ کے احاطے میں بھی ایک بم دھماکہ ہوا تھا جس میں دو افراد ہلاک اور ایک درجن سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ ہندوستان کے خفیہ ادارے انٹیلیجنس بیورو نے خبردار کیا تھا کہ شدت پسند عید کے موقع پر مذہبی مقامات پر دہشت گردی کر سکتے ہیں۔