Saturday, 01 September, 2007, 10:14 GMT 15:14 PST
سبیر بھومک
گوہاٹی
ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست آسام کے شہرگوہاٹی کے ایک بازار میں گرنیڈ حملے سے ہندی بولنے والا ایک شخص ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے ہیں
ریاستی پولیس کا کہنا ہے کہ اس حملے کے پیچھے علحیدگی پسند گروپ الفا باغیوں کا ہاتھ ہے۔ زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال میں بھرتی کروا دیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ حملہ ریلوے کالونی کے بومانی میدان والے حصے میں مشتبہ علحیدگی پسندگرپ اُلفا نے کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس حملے میں بھی ان ہندی بولنے والے لوگوں کو نشانہ بنايا گیا جو دیگر ریاستوں سے کام کی تلاش میں آسام آ تے ہیں۔
تاہم زخمیوں میں ہندی بولنے والوں کے علاوہ مقامی افراد کے شامل ہونے کی اطلاع بھی ملی ہے۔
گزشتہ برس علحیدگی پسندگروپ اُلفا اور حکومت کے درمیان جنگ بندی کی مدت ختم ہونے کے بعد ریاست میں شدت پسندوں کے حملوں کی تعداد میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔
بیشتر حملے ہندی بولنے والوں پر کیے گئے ہیں اور گزشتہ ایک مہینے میں ہی اس قسم کے حملوں میں تین درجن افراد مارے جا چکے ہیں۔