Tuesday, 07 August, 2007, 02:31 GMT 07:31 PST
ایک سال قبل ممبئی کی ٹرینوں میں ہونے والے بم دھماکوں کے لیے پولیس نے تیرہ ہندوستانی مسلمانوں کے خلاف فرد جرم عائد کردی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وہ دیگر پندرہ مشتبہ افراد کو پکڑنے کی کوشش میں ہے جن میں سے بیشتر کو پاکستانی شہری بتایا گیا ہے۔
گزشتہ سال گیارہ جولائی کو ممبئی میں ہونے والے ان ٹرین دھماکوں میں 187 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
جن افراد ہر فرد جرم عائد کی ہے گئی انہوں نے الزامات سے انکار کیا۔ خبررساں ادارے اے پی کے مطابق جج مرِدولا بھاٹکر نے کہا کہ ان افراد نے مسلم نوجوانوں کو’مذہب کے نام پر دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کے لیے اکسایا۔‘
ان افراد پر پاکستان سے سرگرم شدت پسند تنظیم لشکر طیبہ سے منسلک ہونے کا الزام ہے۔ پاکستان نے ممبئی دھماکوں میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔