Saturday, 07 July, 2007, 10:18 GMT 15:18 PST
وزيراعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ ہندوستان کسی بھی ملک سے ہتھیاروں کی دوڑ لگانا نہیں چاہتا اور جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بنائے گئے اعلی معیار پر عمل پیرا رہے گا۔
ڈیفنس ریسرچ اور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن یعنی ڈی آر ڈی او میں سائنسدانوں کے لیے انعامات کی تقریب کے بعد وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا کہ ’ہندوستان عالمی بردادری کا ایک ذمہ دار رکن ہے اور مستحکم عالمی نظام بنانے میں ایک بڑا شریک ہے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کی اندرونی سکیورٹی میں پرامن اور خوشحال پڑوس ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ہم کسی کے ساتھ بھی ہتھیاروں کی دوڑ ميں شامل ہونا نہیں چاہتے ہیں‘۔
منموہن سنگھ نے یہ بھی کہا کہ یہ ایک سچائی ہے کہ ہم ایک ایسی دنیا میں رہتے ہیں جہاں بین الاقوامی سکیورٹی پر بے یقینی پائی جاتی ہے۔ اس لیے ملک کی اندرونی حفاظت کے لیے مناسب دفاعی نظام تیار کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے گزشتہ ایک برس میں ڈی آر ڈی او کی کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے اگنی - تھری اور براہموس جیسے میزائلوں کے کامیاب تجربہ پر ڈی آر ڈی او کے سائنسدانوں کو مبارک باد دی۔
اندرونی دفاعی نظام کی ضرورت |
ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ معاملہ ارجن ٹینک اور ہلکے جنگی طیارے بنانے کا یا میزائل تیار کرنے کا ڈی ار ڈی او معیاری کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی ہے۔