http://bbc.com.im/urdu/

Saturday, 26 May, 2007, 10:15 GMT 15:15 PST

آسام: بم دھماکہ 7ہلاک20 زخمی

بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام کے شہرگوہاٹی میں سنیچر کو ایک بم دھماکے میں کم سے کم سات لوگوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ ریاستی پولیس کا کہنا ہے کہ اس دھماکے میں تقریباً بیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکہ گوہاٹی شہر کے مصروف ترین بازار اتھ گاؤں میں اس وقت ہوا جب لوگ خرید و فروخت میں مصروف تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بم کو ایک رکشہ میں رکھا گیا تھا۔

آسام کے پولیس کمشنر آر این رائے نے اس دھماکے کے لیے علیحدگی پسند تنظیم اُلفا یعنی یونائیٹیڈ لبریشن فرنٹ، کو ذمہ دار بتایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ’ اُلفا کی طرف سے یہ کارراوئی رد عمل کے طور کی جارہی ہے۔کیونکہ ’فوجی کارروائی میں اُلفا کے پچاس سے زیادہ کار کن یا تو ہلاک کیے گئے ہیں یا پھر پکڑے جا چکے ہیں، اس کے جواب میں اُلفا ہندی بولنے والے مزدوروں کو نشانہ بنارہی ہے۔‘

گوشتہ دو ہفتوں میں اتھ گاؤں میں یہ دوسرا دھماکہ ہے۔ اس دوران گوہاٹی کے فینسی بازار میں بھی دو دھماکے ہوچکے ہیں۔ ریاست میں گزشتہ پندر روز میں گیارہ بم دھماکے ہوئے ہیں جس میں اب تک کم سے کم بیس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

آسام میں سیکیورٹی معاملے کے ماہر جئےدیپ سیکیا کا کہنا ہے کہ الُفا ان حملوں کے ذریعے بھارتی حکومت پر دباؤ بنانے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ حکومت کسی سمجھوتےپر رضامند ہوجا ئے