http://bbc.com.im/urdu/

Saturday, 12 May, 2007, 11:44 GMT 16:44 PST

مایاوتی اتوار کو حلف اٹھائیں گی

ریاست اتر پردیش کے گورنر ٹی وی راجیشور نے بہوجن سماج پارٹی کی لیڈر مایاوتی کو اتوار کو نئے وزیراعلٰی کو حلف لینے کی دعوت دی ہے۔

ہفتہ کی صبح بی ایس کے نئے ارکان اسمبلی نے محترمہ مایا وتی کو لیڈر منتخب کیا جس کے بعد مایا وتی نےگورنر سے ملاقات کیے۔

مایا وتی کا سیاسی خاکہ

یو پی کے اسمبلی انتخابات میں مایا وتی کی پارٹی نے واضح اکثریت حاصل کی ہے۔ چار سو تین تین رکنی اسمبلی میں بی ایس پی کو دو سو چھ سیٹیں ملی ہیں۔ امکان ہے اتوار کو دوپہر بعد وہ حلف لیں گی۔ وہ چوتھی بار ریاستی حکومت کی باگ ڈور سنبھالیں گی۔

سنہ انیس سو اکانوے کے بعد پہلی بار ریاست میں کسی ایک جماعت کو چار سو تین ارکان کی اسمبلی میں واضح اکثریت حاصل ہوئی ہے۔ اس طرح چودہ سال بعد ریاست میں کسی ایک پارٹی کی حکومت ہوگی۔ باضابطہ طور پر لیڈر منتخب ہونے پر انہوں نے ارکان کا شکریہ ادا کیا۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ مایا وتی کی کابینہ کا روپ کیا ہوگا لیکن سیاسی مبصرین کے مطابق ان کی جماعت میں سبھی برداریوں کے ارکان ہیں اس لیے وہ ایک متوازن کابینہ تشکیل دینے کی کوشش کریں گی۔ اس بار بی ایس پی نے براہمن برادری کے امیدواروں کو سب سے زیادہ ٹکٹ دیے تھے۔

یو پی کے اسمبلی انتخابات میں مایا وتی کی پارٹی نے واضح اکثریت حاصل کی ہے اور چار سو تین رکنی اسمبلی میں بی ایس پی کو دو سو چھ سیٹیں ملی ہیں۔

سنہ انیس سو اکانوے کے بعد پہلی بار ریاست میں کسی ایک جماعت کو چار سو تین ارکان کی اسمبلی میں واضح اکثریت حاصل ہوئی ہے اور اس طرح چودہ سال بعد ریاست میں کسی ایک پارٹی کی حکومت قائم ہوئی ہے۔

ان انتخابات میں سب سے زیادہ نقصان ملائم سنگھ کی جماعت سماجوادی پارٹی کو ہوا ہے جسے اس بار صرف نناوے سیٹیں ملی ہیں اور اڑتالیس سیٹوں کا نقصان ہوا ہے۔ بی جے پی کو اکاون سیٹیں ملی ہیں اور اسے بیالیس کا نقصان ہوا ہے جبکہ راہل گاندھی کی انتخابی مہم کے باوجود کانگریس پارٹی کو صرف بائیس سیٹیں ملی ہیں۔