Monday, 07 May, 2007, 10:59 GMT 15:59 PST
ریحانہ بستی والا
بی بی سی اردو ڈاٹ کام ، ممبئی
پولیس نے ہندوستان کے مایۂ ناز مصور ایم ایف حسین کی جائیداد کی ضبطی کا نوٹس ممبئی میں ان کی رہائش گاہ پر چسپاں کیا گیا ہے۔ ڈپٹی پولیس کمشنر برجیش سنگھ کا کہنا ہے کہ ممبئی پولیس نے یہ اقدام اترپردیش کی ایک عدالت کے حکم پر کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اکیانوے سالہ حسین اس وقت لندن میں ہیں اور وہ وہاں سے اکثر دبئی جاتے رہتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حسین کی طبیعت ناساز ہے اور وہ علاج کے لیے لندن میں مقیم اپنے بیٹے کے پاس رہتے ہیں۔
مارچ سن دو ہزار چھ میں اترپردیش کے شہر ہردوار کے ایک وکیل اروند شری واستو نے حسین کی ایک پینٹنگ پر اعتراض کیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ پینٹنگ میں ہندو دیوی کو برہنہ انداز میں دکھایا گیا ہے۔ حسین کی اسی پینٹنگ کے خلاف کئی علاقوں میں ہندو شدت پسند تنظیموں نے مظاہرے بھی کیے اور ملک بھر کی مختلف عدالتوں میں پانچ مقدمات ہیں جن میں ہریدوار کے اس کیس کے علاوہ مدھیہ پردیش میں دو، مہاراشٹر کی عدالت میں ایک اور ایک مقدمہ دہلی کی عدالت میں ہے۔
جائیداد کی ضبطی آخری حربہ |
ہریدوار کی عدالت کے سپیشل جوڈیشیل مجسٹریٹ کے ایس شکلا نے ممبئی کے پولیس کمشنر کو بھی اس کیس کے سلسلہ میں تیرہ اپریل کو عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے پولیس کمشنر کی غیر حاضری پر بھی جواب طلب کیا ہے۔ کیس کی آئندہ سماعت تیرہ مئی کو ہو گی۔
شکیب کا کہنا تھا کہ اتر پردیش میں پیشگی ضمانت کا بھی قانون نہیں ہے۔