Sunday, 29 April, 2007, 10:51 GMT 15:51 PST
شکیل اختر
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، دلی
ہندوستان ٹریلین ڈالر کلب میں
گزشتہ دنوں ہندوستانی معیشت کی مالیت ایک کھرب ڈالر کی حد پار کرگئی ہے۔ اس طرح ہندوستان ان ملکوں کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے جن کی معیشت ایک ہزار ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔یہ امید کی جا رہی تھی کہ ہندوستان آئندہ دو تین مہینے میں ٹریلین ڈالر کی منزل پر پہنچے گا لیکن روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں کمی آنے کی وجہ سے یہ ہدف پہلے ہی پورا ہوگيا۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ سنہ دو ہزار ایک میں بھارتی معیشت کا حجم پانچ سو ارب ڈالر تھا اور صرف چھ برس میں یہ دوگنا ہوگیا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی معیشت امریکہ ہے جس کی مالیت تقریبا ساڑھے تیرہ ہزار ارب ڈالر ہے۔ ساڑھے چار ہزار ڈالر کی معیشت کے ساتھ جاپان دوسرے مقام پر ہے جبکہ اس فہرست میں جرمنی تیسرے نمبر پر ہے۔
نابالغوں کے درمیان سیکس جرم نہیں
![]() | |
| بھارت میں نابالغوں کے درمیان جنسی فعل جرم شمار کیا جاتا ہے |
بچوں اور خواتین کی بہبود کی وزارت کے اس مطالعے میں جاننے کی کوشش کی گئي ہے کہ کتنے بچوں کو جنسی نوعیت کے استحصال اور زیادتی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ چوبیس فیصد بچوں نے بتایا تھا کہ جنسی نقطۂ نظر سے ان کے جسم کو چھونے یا استحصال کرنے میں قریبی رشتے دار ملوث تھے۔
مسلمان ہو کیا؟
گیارہ ستمبر کے بعد مسلمان ہونا یا لگنا کئی مقامات پر لوگوں کے لیے مشکلیں پیدا کرتا رہا ہے۔ عالمی کپ کی کوریج کے لیے ویسٹ انڈیز جانے والے ایک ہندو صحافی کو کچھ ایسی ہی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ویسٹ انڈیز کی پولیس سرکردہ صحافی انتیرو مکھوپادیائے کو ایک ریستوران سے اپنے ساتھ لےگئی اور ایک پولیس سٹیشن میں ان سے پوچھ گچھ کی۔ ان سے پوچھا گيا کہ کیا وہ مسلم ہیں؟ (شاید ان کی داڈھی کی وجہ سے) اگر مسلم نہيں ہیں تو کیا وہ شراب پیتے ہیں۔ ان کا کیمرہ بھی چيک کیا گيا۔ انہیں بتایا گیا کہ ان پر پولیس کو شک ہو رہا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ یہ پوچھ گچھ ’دہشت گردی پر قابو پانے‘ کے عمل کا حصہ ہے۔
ان چاہی کالز پر روک
سگریٹ کے ڈبے پر کھوپڑی کا نشان
یکم جون سے سگریٹ، بیڑی اورگٹکے کے تمام پیکٹوں پر کھوپڑی اور کراس ہڈی یعنی خطرے کا نشان چھپےگا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تقریباً ساڑھے چھیالیس فیصد مرد اور تقریباً چودہ فیصد عورتیں کسی نہ کسی شکل میں تمباکو کا استعمال کرتے ہیں۔ وزارت صحت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ جون سے سگریٹ، بیڑی اور گٹکے کے پیکٹوں پر کھوپڑی کے علاوہ پھیپھڑے، منہ کے کینسر اور فالج زدہ دماغ کی تصویر بھی تنبیہ کے طور پر شائع کی جائیں گي۔
میونسپلٹی اور بندر
![]() | |
| میونسپلٹی نے بندروں کو پکڑنے کے لیے ملک گیر ٹینڈر جاری کیا |