Sunday, 22 April, 2007, 07:31 GMT 12:31 PST
شکیل اختر
بی بی سی اردو ڈاٹ کام دلی
انسانی سمگلنگ کے معاملے میں بی جے پی کے رکن پارلیمان باؤ بھائی کٹارا کی گرفتاری کے بعد جیسے جیسے تفتیش آگے بڑھ رہی ہےاس میں کئي اور ارکان پارلیمان کے نام سامنے آ رہے ہیں۔
گزشتہ دو دنوں میں پولیس نے تین سمگلروں کو گرفتار کیا ہے جو جعلی کاغذات پر لوگوں کو غیر ممالک پہنچاتے تھے۔ ان مبینہ سمگلروں کے بیانات کے بعد پولیس بھارتیہ جنتا پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کے ایک رکن پارلیمان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ تفتیش کے دوران ایک سابق مرکزی وزیر کا نام آیا ہے تاہم ان سبھی نے الزمات کو مسترد کر دیا ہے۔
انسانی سمگلنگ جیسے جرائم میں ارکان پارلیمان کا نام آنے سے سبھی جماعتیں سکتے میں ہیں اور لوک سبھا کے سپیکر نے پارلیمنٹ کا سیشن شروع ہونے سے ایک روز قبل پچیس اپریل کو جو کل جماعتی میٹنگ بلائی ہے اس میں یہ معاملہ بھی اٹھےگا۔
معلق اترپر دیش
اترپردیش اسبملی انتخابات آخری مرحلے میں داخل ہو رہا ہے لیکن ابھی تک جوجائزے اور سروے سامنے آئے ہیں ان سے ایسا لگتا ہے کہ اترپردیش کا سیاسی مستقبل معلق رہےگا۔
![]() | |
| پیش گوئیاں کی جا رہی تھیں کہ ملائم سنگھ کی جماعت سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی |
مانک شاہ کو فوج کے سربراہ کی حیثیت
تیرانوے سالہ فیلڈ مارشل سیم مانک شاہ اور فضائیہ کے مارشل اٹھاسی سالہ ارجن سنگھ کو تنخواہوں، رہائش اور دوسری سہولیات میں فوج کے سربراہ کا درجہ دیا جائےگا۔
وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ یہ اعزاز ان اعلیٰ ترین فوجی جرنیلوں کی عظیم خدمات کے پیش نظر دیا گيا ہے۔ ارجن سنگھ انیس سو پینسٹھ کی ہند پاک جنگ کے دوران فضائیہ کے سربراہ تھے جبکہ مانک شاہ کو انیس سو اکہتر میں بنگلہ دیش کی آزادی کے ملٹری آپریشن کا معمار تصور کیا جاتا ہے۔ فوج کے ان دو سب سے پرانے جنرلز کو بڑے احترام و عزت کے ساتھ دیکھا جاتاہے۔
شادی سے پہلے ایچ آئی وی ٹسٹ لازمی
آندھرا پردیش کی حکومت ریاستی اسمبلی میں ایک قانون کو منظوری دینے والی ہے جس کے تحت شادی سے پہلے لڑکے اور لڑکی کو ایڈز کے مہلک وائرس ایچ آئی وی کا ٹسٹ کرانا لازمی ہوگا۔
![]() | |
| اکسٹھ فی صد ہندوستانی اپنی جنسی زندگی سے پوری طرح مطمئن ہیں |
سیکس میں عجلت
سیکس کے معاملے میں ہندوستانی زیادہ وقت ضائع نہيں کرتے۔ ایک عالمی جائزے کے مطابق سیکس کے عمل میں ہندوستانی ایک سیشن میں اوسط تیرہ منٹ صرف کرتے ہیں۔ سب سے زیادہ وقت نائجیریائی دیتے ہیں اور ا نکا اوسط وقت چوبیس منٹ ہوتا ہے۔
کنڈوم بنانے والی کمپنی ڈیوریکس کے سروے کے مطابق اکسٹھ فی صد ہندوستانی اپنی جنسی زندگی سے پوری طرح مطمئن ہیں جبکہ عالمی سطح پر اوسط چوالیس فی صد ہے۔ جنسی معاملے میں سب سے دکھی جاپانی ہیں جہاں صرف پندرہ فی صد لوگ اپنی جنسی زندگی سے مطمئن ہیں۔