Sunday, 04 February, 2007, 06:38 GMT 11:38 PST
شکیل اختر
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، دلی
گجرات میں فلم کی نئی سنسر شپ
گجرات فسادات کے پس منظر میں بننے والی فلم ’پرزانیہ‘ ابھی تک گجرات میں ریلیز نہیں ہو سکی ہے۔ بعض ہندو شدت پسند تنطیموں نے اس فلم کی نمائش کے خلاف بالواسطہ طور پر دھمکی دے رکھی ہے۔ تخریب کاری کے اندیشے کے تحت ہی سنیما گھروں کے مالکان نے یہ فلم ابھی تک سنیما گھروں میں نہیں دکھائی۔
فلم کے فلمساز راہل ڈھولکیا کا کہنا ہے کہ اس فلم میں کسی سیاسی پارٹی کونشانہ نہیں بنایا گیا ہے اس لیے اس کی مخالفت کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ انہوں نے گجرات کے سنیما گھروں کے مالکان کے لیے ’پرزانیہ‘ کا خصوصی شو کرنے کی پیشکش ہے تاکہ وہ خود اس فلم کے بارے میں مطمئن ہو سکیں ۔ تاہم ناقدین اسے ’دوسری سنسر شپ‘ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے غلط مثال قائم ہوگی۔فسادات میں لاپتہ ایک پارسی بچے کے حقیقی واقعے پر بنی یہ فلم پورے ملک میں گزشتہ ہفتے سے سنیما گھروں میں دکھائی جا رہی ہے۔
تسلیمہ کے ویزے میں توسیع
![]() | |
| تسلیمہ کے پاس سویڈن کا پاسپورٹ بھی ہے |
وزارتِ داخلہ کے ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ تسلیمہ ہندوستان کی شہریت یا مستقل سکونت کی خواہاں ہیں لیکن ابھی تک حکومت نے اس سلسلے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ تسلیمہ کے پاس سویڈن کا پاسپورٹ ہے۔اپنے قیام کے دوران انہوں نے یہاں بھی بعض متنازعہ بیانات دیے تھے ۔ بنگال کی بعض مسلم تنظیمیں ان کے قیام کی مخالفت کر رہی ہیں اور انہیں ملک سے باہر نکالنے کا مطالبہ کر رہی ہیں ۔
کشمیر انگلش میڈیم میں سب سے اوپر
![]() | |
| کشمیر میں مجموعی طور پر 1345000 بچوں کے نام سکولوں میں درج ہیں |
خاتون فوجی افسر کے خلاف کارروائی
![]() | |
| بھارتی فوج میں خواتین کا اہم کردار ہے(فائل فوٹو) |
تازہ ترین واقعہ ایک خاتون میجر کا ہے جن کے خلاف فوج نے بدعنوانی کے سلسلے میں کارروائی شروع کی ہے۔ انہیں انکوائری کمیٹی نے قصور وار پایا ہے اور فوج ان کے کورٹ مارشل کی تیاریاں کر رہی ہے۔ ان پر الزام ہے وہ ان فوجیوں سے رشوت مانگتی تھیں جن کے خلاف ڈسپلن کے معاملات ہیں۔ خاتون افسر نے تمام الزامات کی تردید کی ہے اورایک سینیئر افسر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے ۔
حریت رہنماؤں کی سکیورٹی مزید سخت
![]() | |
| میر واعظ کو پہلے سے ہی انتہائی سخت زمرے کی سکیورٹی ملی ہوئی ہے |
پاکستان کے دورے پر روانگی سے قبل میر واعظ کے گھر کے نزدیک دستی بم کے حملے کے بعد پولیس چوکنا ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق سبھی رہنماؤں کی سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا ہے اور حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ میر واعظ کو پہلے سے ہی انتہائی سخت زمرے کی سکیورٹی ملی ہوئی ہے۔
خوشبوؤں بھرا پیغام
![]() | |
| ٹکٹوں کے اجراء کے موقع پر فلم اداکارہ پریٹی زنٹا کو دعوت دی گئی ہے |
محکمۂ ڈاک نےگلابوں کی خوشبو والے ٹکٹوں کے اجراء کے موقع پر فلم اداکارہ پریٹی زنٹا کو دعوت دی ہے۔ خوشبوؤں والے ان ڈاک ٹکٹوں کے ساتھ پیغامات دینے کا اس سے بہتر موقع کیا ہو سکتا ہے جب اب سے ایک ہفتے بعد’سینٹ ویلینٹائن ڈے‘ہو۔