Tuesday, 23 January, 2007, 17:19 GMT 22:19 PST
انڈیا کی شمال مشرقی ریاست آسام میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں ایک شخص ہلاک جبکہ نو زخمی ہو گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ مغربی گاؤں بونگائی گاون میں ہونے والے پہلے دھماکے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ گوہاٹی میں ایک دوسرے دھماکے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ اسی حملے میں سات افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پولیس نے ان دھماکوں کے لیے علحیدگی پسند تنظیم یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام یا الفا پر شبہے کا اظہار کیا ہے۔
جنوری میں مشتبہ باغیوں نے حملوں میں کم از کم 70 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔