Wednesday, 10 January, 2007, 07:48 GMT 12:48 PST
ہندوستان کی شمالی ریاست اترپردیش کے علاقے الہ آباد میں ایک عمارت کے گرنے سے آٹھ مزدور ہلاک ہو گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ درجنوں مزدور ابھی تک ملٹی سٹوری بلڈنگ کے ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں۔ عمارت پر تعمیراتی کام کیا جا رہا تھا۔
پولیس کے مطابق متعدد مزدوروں کو شدید زخمی حالت میں آس پاس کے ہسپتالوں میں داخل کردیا گیا ہے۔
امدادی کاموں میں مدد کے لیے جائے حادثہ پر فوج کو طلب کر لیا گیا ہے۔ عمارت کے گرنے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔