http://bbc.com.im/urdu/

Monday, 01 January, 2007, 12:43 GMT 17:43 PST

الطاف حسین
سرینگر

کشمیر: دو شدت پسند ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام جموں اور کشمیر میں پولیس کا کہنا ہے کہ فوجی دستوں اور شدت پسندوں کے درمیان گولیوں کےتبادلے میں دو مشتبہ شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ دارالحکومت سری نگر سے پچاس کلو میٹر دورواقع سپور نامی قصبہ میں پیش آیا ہے۔

فوج اور شدت پسندوں کے درمیان مسلم پیر کے علاقے میں جھڑپ شروع ہوئی تھی۔گولیوں کا تبادلہ اتوار کے روز رات گئے تک جاری رہا۔

اس واقعے میں شدت پسندوں نے جس مکان میں پناہ لی تھی وہ اور اس کا نزدیکی مکان کو فوج کی گولی باری کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے۔

نامہ نگار کے مطابق شدت پسندوں کا تعلق المنصور گروپ سے تھا۔ اس واقعے میں فوج کے کسی جوان کی ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

دریں اثناء ریاست میں عید قربانی کا تہوار منایا جارہا ہے۔ سری نگر کی جامع مسجد میں عید کی نماز کے بعد عوام نے عراق کے سابق صدر صدام حسین کے حق میں نعرے بلند کیے۔