http://bbc.com.im/urdu/

Saturday, 30 December, 2006, 14:09 GMT 19:09 PST

الطاف حسین
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، سری نگر

سری نگر: دو ہلاک، دو زخمی

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں حکام کا کہنا ہے کہ بعض شدت پسندوں نے سری نگر میں ایک پولیس افسر کو ہلاک کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق منظور احمد نامی پولیس افسر کو شدت پسندوں نے اس وقت گولی مار کر ہلاک کردیا جب وہ سری نگر کے پیمپور علاقے کے ایک بازار میں گشت کررہے تھے۔

مسٹر منظور کی حادثے کے مقام پر ہی موت ہوگئی جب کہ ان کے محافظ کو نازک حالت میں ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق اس فائرنگ کے نتیجے میں دو عام شہری بھی زخمی ہو ۓ تھے جن میں ایک شخص نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔

ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی ذمہ داری لشکرِ طیبہ نے لی ہے۔