Sunday, 17 December, 2006, 04:06 GMT 09:06 PST
بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ نے پاکستانی صدر جنرل پرویز مشرف کے اس تجاویز کا خیر مقدم کیا ہے کا جو انہوں نے کشمیر کے متعلق کی تھیں۔
اطلاعت کے مطابق یہ بات بھارتی وزیر اعظم نے جاپان کے دورے کے بعد سے وطن واپس آنے والے طیارے پر صحافیوں سے گفتگو میں کہی تھی۔
جب ان سے جنرل مشرف کی تجاویز کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات بہتر کرنے کے لیے تمام کوششوں کا اور نئی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف نےانڈین نیوز ٹی وی ’این ڈی ٹی وی‘ کو انٹرویو میں تجویز پیش کی تھی کہ اگر انڈیا ان کی امن تجاویز تسلیم کر لیتا ہے تو پاکستان کشمیر پر اپنے دعوے سے دستبردار ہو جائے گا۔
جنرل مشرف نے اس سلسلے میں خطے سے فوجوں کی مرحلہ وار واپسی اور کشمیر کے عوام کو حکمرانی کے حق کی تجویز بھی دی تھی۔