http://bbc.com.im/urdu/

Monday, 13 November, 2006, 15:34 GMT 20:34 PST

ریحانہ بستی والا
بی بی سی اردو ڈاٹ کام ، ممبئی

ملکہ مہیش بھٹ کی چوکھٹ پر

ایب کی ’محبوبہ‘
دیکھا آپ سب نے جھٹ سے بول دیا ہو گا کہ ایش۔ آپ سب بھی ناں! ارے بھئی ہم بات کر رہے ہیں رام گوپال ورما کے شعلے کی۔ جس میں مشہور گیت اور رقص ' محبوبہ محبوبہ ' گائیں گے ابھیشیک بچن اور ان کی محبوبہ ہیں ارمیلا ماتونڈکر جو فلم میں رقص کریں گی اور ساتھ میں گبر سنگھ بھی تو رہیں گے۔ آپ کو یاد ہے نا کہ پرانی فلم شعلے میں وہ گیت پردے پر کس نے گایا تھا جی ہاں کامیڈین جلال آغا نے اور ان کی محبوبہ تھیں ’ایور گرین‘ ہیلن۔

جتیندر گبر سنگھ

بات شعلے کی نکلی ہے تو کچھ اور نیا انکشاف کرتے چلیں۔ سنا ہے ستر اسی کی دہائی کے چنچل رومانوی ہیرو جتیندر گبر سنگھ بنیں گے۔ جی ہاں اور وہ بھی اپنی بیٹی ایکتا کپور کی بھوجپوری فلم شعلے میں۔ بات کچھ مضحکہ خیز نہیں لگتی!

ودیا بالن کی ناراضگی

سومی علی کی آرزو
آپ کو یاد ہے سومی علی! ہاں ویسے بھی سومی جیسی حسینہ کو بھولنا آسان نہیں ہے۔ خیر سومی علی اب فلمساز بن گئی ہیں اور سنا ہے کہ وہ پاکستان کی مختاراں مائی پر فلم بنا رہی ہیں۔ان کی خواہش ہے کہ ان کی فلم پرانے دوست سلمان خان ضرور دیکھیں۔

بیس ہیروئینوں کے جلوے
بیس حسینائیں اور صرف ایک گیت، سنبھالنا کتنا مشکل ہو گا ناں! لیکن فلمساز ساجد نڈیاڈ والا ریکارڈ بنانےکی تیاری میں ہیں۔وہ اپنی آنے والی فلم ’ہے بے بی‘ میں ایک گیت فلمائیں گے جس میں ایک دو نہیں بیس حسینائیں جن میں آئٹم گرلز بھی شامل ہوں گی اور وہ بھی نمبر ون درجہ کی۔اس گیت میں ڈانس کے لیے لندن سے پانچ سو رقاصاؤں کا ایک گروپ آ رہا ہے۔ فلم سٹی میں شاندار نائٹ کلب کا سیٹ تیار ہو رہا ہے۔اس نائٹ کلب میں سب فرح خان کے اشاروں پر رقص کریں گے۔اب آپ خود اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہ کتنا مہنگا رقص ہو گا۔

امیت جی کا وہم

ایک نیا شیش محل

کے آصف کی فلم مغل اعظم کا شیش محل یاد ہے۔اس وقت کے ساتھ لاکھ روپیوں میں بنا تھا۔ اب اس دور میں آسوتوش گواریکر وہی شیش محل بنانے کی تیاری میں ہیں۔ ان کی فلم جودھا اکبر میں شیش محل بنانے کا کام انہوں نے نتن دیسائی کو دیا ہے جنہوں نے محل بنانے کے لیے بیس لاکھ شیشے منگوائے ہیں۔روزانہ بارہ سے اٹھارہ گھنٹے کام ہو رہا ہے۔ہمیں بے چینی ہے کہ آخر یہ نیا شیش محل کیسا ہو؟ اِس شیش محل میں ایشوریہ رائے نظر آئیں گی کیونکہ وہ جودھا بنی ہیں۔

اپنا سپنا منی منی کی ہیروئین

یہ فلم ابھی نمائش کے لیے پیش ہوئی ہے اس فلم میں چار ہیروئین ہیں۔ جب ہم ایسا کہتے ہیں تو لوگ جھٹ سے کہتے ہیں کہ نہیں تین ہیروئین ہیں اب آپ خود تصویر میں دیکھئے ہماری چوتھی ہیروئین کو جو دیگر تین ہیروئینوں سے زیادہ حسین ہے۔

رتیش دیشمکھ کروڑ پتی

پھر تیرے در پہ

آئٹم گرل ملکہ شیراوت نے آخر مہیش بھٹ کے سامنے ہاتھ جوڑ ہی دیئے۔مہیش بھٹ کیمپ کا کہنا ہے کہ فلم ’وہ لمحے ‘ کے لیے ملکہ نے مہیش بھٹ سے ہیروئین کا رول مانگا تھا لیکن تب تک مہیش نے کنگنا رناوت کو سائن کر لیا تھا۔ وقت وقت کی بات ہے۔ آپ کو یاد ہو گا ناں کہ مہیش بھٹ کیمپ کی کامیاب فلم ’مرڈر‘ کے بعد ملکہ نے یکایک اپنی فیس بڑھا دی تھی اور مہیش کی فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔اب لگاتار کئی فلاپ فلموں کے بعد ایک کامیاب فلم کی آس میں ملکہ پھر مہیش کی چوکھٹ پر پہنچ گئیں۔

سیف کی عادت
چھوٹے نواب کنگ خان کی طرح خود بھی اب سگریٹ سے توبہ کرنا چاہتے ہیں لیکن عادت ہے کہ چھوٹتی نہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ عادت کیسے چھوڑی جاتی ہے ہاں! تو آپ انہیں مشورہ دے سکتے ہیں۔
سیف علی خان سگریٹ نوشی ترک کر سکیں گے؟

دال لنگ سوہا

دال لنگ سوہا علی خان کو کھانے میں دال بہت پسند ہے اور وہ بھی مونگ کی دال۔ وہ شوٹنگ پر ہوں یا پھر کہیں تفریح پر لیکن ان کے ساتھ تلی ہوئی مونگ دال کا پیکٹ آپ کو ضرور ملے گا۔ دال لنگ اس میں آخر شرمانے کی کیا بات ہے؟

چلتے چلتے

اجے دیو گن اب ہدایت کار بن گئے ہیں۔ وہ ایک فلم بنارہے ہیں جس میں ان کی بیوی کاجول ہیروئین ہوں گی لیکن ہیرو کون ہو گا اس کے لئے آپ کو انتظار کرنا ہو گا۔

رومی جعفری کی فلم 'گاڈ تسُی گریٹ ہو' میں بگ بی بھگوان بنیں گے لیکن مارڈرن بھگوان اور وہ سلو بھیا سے باتیں کریں گے۔

مہیش بھٹ کیمپ اپنی زندگی کی سب سے مہنگی فلم بنانے جا رہا ہے جس کا نام 'آوارہ پن' ہے اور اس فلم کا بجٹ ہے اٹھارہ کروڑ روپے۔