Wednesday, 18 October, 2006, 09:15 GMT 14:15 PST
گاون سٹیمپ
بی بی سی نیوز
اگرچہ انڈیا اتنا بڑا ملک ہے کہ کاروباری حلقوں کے لیئے کسی چیلنج سے کم نہیں لیکن غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیئے یہ اپنی جرافیائی اہمیت کی وجہ سے باعث کشش ہے۔
ملک کی ذرائع ابلاغ اور انٹرٹینمنٹ کی صنعت کے 550 ملین صارفین ہیں چنانچہ اسے نظر انداز کرنا ناممکن ہے۔ اسی لیئے اس وقت انڈیا میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بہتات ہے۔
کانل داس گپتا سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلیویژن انڈیا کے سربراہ ہیں۔ یہ ادارہ بھی امریکی کمپنی سونی پکچرز اور انڈین سرمایہ کاروں کا مشترکہ کاروباری پراجیکٹ ہے۔
گپتا نے حال ہی میں لندن میں کامن ویلتھ بزنس کونسل کی ایک کانفرنس میں شرکت کی ہے۔ وہ creative industry یا تخلیقی صنعت میں انڈیا کے مستقبل کے بارے میں نہایت پر امید ہیں۔
صرف کرکٹ کی کوریج ہی کے لیئے براڈکاسٹر انڈیا کو بھاری رقوم ادا کررہے ہیں۔
![]() | |
| صرف کرکٹ کی کوریج ہی کے لیئے براڈکاسٹر بھاری رقوم ادا کررہے ہیں |
بین الاقوامی ماہرین کے مطابق اگلے پانچ سال کے دوران یہ انڈسٹری سالانہ 24 فیصد کے لحاظ سے پھیلے گی۔ اگر ایسا ہوا تو 2010 تک اس کی مالیت 19 ارب ڈالر تک جاپہنچے گی۔
کہا جاتا ہے کہ اس صنعت کی نمو ملک کی تمام معیشت کی نمو سے زیادہ تیز رفتار ہوگی۔ معیشت کی نمو کی رفتار کے باعث ملک کے ذرائع ابلاغ میں بڑے تغیر رو تبدل محسوس کیئے جاسکتے ہیں۔
انڈیا اب دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے۔ ملک میں ہر سال 30 ملین افراد مڈل کلاس میں شامل ہوجاتے ہیں۔
ملک میں اشتہارات کی صنعت دیگر ایشیائی ممالک مشمول چین سے سستی ہے۔ انڈیا میں کل 12000 سینما اور 20 ایف ایم ریڈیو سٹیشن ہیں جن کے تیزی سے پھیلنے کے واضح امکانات ہیں۔
ٹی وی ڈسٹری بیوشن میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کا حصہ 49 فیصد ہے جبکہ ریڈیو سٹیشن میں ان کا حصہ 20 فیصد، جبکہ 26 فیصد حصہ نیوز ٹی وی چینلز میں ہے۔
![]() | |
| یورپ میں بالی وڈ انڈسٹری بہت مقبول ہے |
انڈیا کے ذرائع ابلاغ کا مستقبل اگرچہ بہت روشن ہیں لیکن ہمسایہ ملک چین کی پھیلتی معیشت کے اس پر اثر انداز ہونے کے امکانات بھی ہیں جہاں تعلیم کی شرح سو فیصد ہے۔
اینٹرٹینمنٹ نیٹ ورک انڈیا کے سربراہ اے پی پریگی کا کہنا ہے کہ وہ چین کی معیشت کی نمو سے بے انتہا متاثر ہیں۔ ’اور ہم اگلے 10 سے 20 سال میں چین کو پیچھے چھوڑنا چاہتے ہیں‘۔
یورپ میں بالی وڈ انڈسٹری بہت مقبول ہے۔ بالی وڈ کی انٹرنیشنل ڈسٹری بیوشن فرم ایروس انٹرنیشنل ہے جوکہ دنیا کی سب سے بڑی ڈسٹری بیوٹر کمپنی ہے۔
ادارے کے پاس بالی وڈ کی 1300 مشہور ترین فلموں کے جملہ حقوق ہیں۔ ادارہ بالی وڈ میں سرمایہ کاری میں توسیع کا ارادہ رکھتا ہے۔