http://bbc.com.im/urdu/

Friday, 13 October, 2006, 09:33 GMT 14:33 PST

الطاف حسین
بی بی سی، سری نگر

کشمیر: دو شدت پسند ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں دو شدت پسند اور ایک فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

کشمیر میں ایک فوجی ترجمان نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ فوج اور شدت پسندوں کے درمیان پوری رات جھڑپ کے دوران تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

فوج اور شدت پسندوں کے درمیان یہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب فوج نے شدت پسندوں کی تلاش کے لیئے علی پور گاؤں کا محاصرہ کرلیا۔ فوج کوگاؤں میں شدت پسندوں کے موجود ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ اس کا کہنا ہے کہ شدت پسند علی پور گاؤں کے ایک گھر میں چھپے ہوئے تھے۔ فائرنگ باری سےگھر بھی پوری طرح تباہ ہوگیا ہے۔

فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مرنے والے شدت پسندوں کا تعلق حرکت المجاہدین سے تھا۔ انھوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ مرنے والے شدت پسندوں میں سے ایک پاکستانی شہری تھا جبکہ دوسرے کا تعلق کشمیر سے ہے۔