Monday, 02 October, 2006, 10:26 GMT 15:26 PST
ریحانہ بستی والا
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، ممبئی
پیار کے لئے قربانی
لیلی مجنوں ، شیریں فرہاد اور پتہ نہیں کتنے عاشقوں نے محبت میں کیا کیا قربانیاں دی ہیں لیکن ہماری نئی امراؤ جان ، وہی اپنی ملکہ حسن ایش سبزیاں کھا رہی ہیں۔ یہ ان سے ان کے سب سے ’اچھے دوست‘ نے نہیں کہا ہے بلکہ ایک جیوتشی نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ زندگی میں ایک اچھے شوہر کا ساتھ چاہتی ہیں تو انہیں صرف سبزیوں پر گزارہ کرنا ہوگا اور تب سے آج تک ایش نے نان ویج کھانوں کو ہاتھ بھی نہیں لگایا۔اسے کہتے ہیں قربانی۔۔۔۔
منی سکرٹ اور گربا رقص
انڈیا میں بھگوان کے سامنے ہندو عورتیں لمبے چنیا چولی میں رقص کرتی ہیں۔ گربا آرگنائز کرنے والوں نے آئٹم گرل راکھی ساونت کو مدعو کیا اب کیوں کیا، یہ آپ کے سمجھنے کی بات ہے۔ خیر راکھی اپنے لباس، وہی منی سکرٹ، نہیں۔۔۔ بلکہ مائکرو منی سکرٹ میں جب اسٹیج پر پہنچیں تو پولیس کے ہوش گم ہو گئے اگر یہاں بھی راکھی نے اسی طرح رقص کیا تو بھیڑ کو قابو کرنا مشکل ہو جائے گا۔ بس پولیس نے راکھی کو ’شریفانہ لباس‘ پہننے کا حکم دیا۔ وہ لباس پہن کر جب راکھی سٹیج پر پہنچیں توآدھی بھیڑ کم ہو چکی تھی۔
چھوٹے نواب تنازعہ میں
![]() | |
| سیف کی نئی سر دردی |
بوسے کے لیئے فلم چھوڑ دی
کیا بات ہے آج کل ہیروئینں فلموں میں بوسے دینے سے کترا رہی ہے؟ پہلے تارا شرما نے منع کیا اور اب سنا ہے کہ عائشہ تاکیہ نے تو ایک نہیں دو فلمیں صرف اسی لیئے چھوڑ دیں۔فلم اقبال اور ڈور کے ہدایت کار ناگیش ککنور عائشہ کے راکھی بھائی ہیں فلم ڈور میں عائشہ کی اچھی اداکاری کی تعریف سننے کے بعد ناگیش نےانہیں اگلی فلم میں سائن کرنا چاہا۔ فلم کا سین سننے کے بعد عائشہ نے فلم کرنے سے انکار کر دیا اور ناگیش کا کہنا ہے کہ وہ سین فلم کی ضرورت ہے لیکن عائشہ راضی نہیں ہوئیں۔ سنا ہے عائشہ نے اس سے پہلے فلم نیل اور نکی بھی چھوڑ دی تھی۔عائشہ کیا بات ہے بھئی ! کس کے لیئے یہ سب قربانی۔
کسنگ کنگ عمران
ایک طرف عائشہ بوسے دینا نہیں چاہتیں وہیں دوسری طرف فلموں میں بوسوں کے لیئے مشہور یا بدنام عمران نے بوسوں سے توبہ کرنے کے بعد پھر سے بوسے لینے کا اقرار کر لیا ہے۔ ہم نے آپ کو پہلے بھی بتایا تھا کہ عمران نے اپنی منگیتر کے کہنے پر فلموں میں بوسے دینے سے انکار کیا تھا لیکن پتہ چلا کہ جب انہیں کوئی فلم نہیں مل رہی تھی تو مجبوراً انہوں نے اپنی توبہ توڑ دی اس سے انہیں فلم تو مل گئی لیکن منگیتر کا غصہ جھیلنا ابھی باقی ہے
شلپا شیٹی کےشادی کے پیغامات
![]() | |
| شلپا شیٹی کو روزانہ شادی کے ہزاروں پیغامات آتے ہیں۔ |
عامر خان کے والد طاہر حسین کی دوسری بیوی سے ہوئے بیٹے حیدر علی خان فلم ’صرف رومانس‘ سے فلموں میں قدم رکھنے جا رہے ہیں دیکھنا ہے کیا وہ عامر کی طرح ایک سپر اسٹار بنتے ہیں یا عامر کے چھوٹے بھائی فیصل کی طرح ناکام ہوتے ہیں۔
چلتے چلتے یہ کہ سنجے دت آج کل بھگوان کے نام کا ٹی شرٹ بہت پہننے لگے ہیں۔فلم امراؤ جان میں ایش کی ترچھی ٹوپی آج کل لوگوں میں بحث کا موضوع ہے۔