Wednesday, 13 September, 2006, 16:48 GMT 21:48 PST
علی شاہ گیلانی کومزید تین سال کے لئیے کُل جماعتی حریت کانفرنس کا سربراہ چن لیا گیا ہے۔
مسٹر گیلانی نے خرابی صحت کی بنا پر یہ عہدہ چھوڑ دینے کی درخواست کی تھی۔
لیکن کانفرنس کی 14 رکن جماعتوں نے ان کی یہ درخواست سرینگر میں ہونے والی ایک میٹنگ میں مسترد کرتے ہوئے انہیں دوبارہ منتخب کرلیا ہے۔
مسٹر گیلانی کو کشمیر کےمسلح علیحدگی پسند گروہوں کی اکثریت کی حمائت حاصل ہے۔
نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ مسٹر گیلانی اگر کُل جماعتی حریت کانفرنس کے سربراہ کا عہدہ چھوڑ دیتے تو یہ کشمیر کے سخت گیر موقف رکھنے والے علیحدگی پسند گروہوں کے لئیے ایک بڑا دھچکہ ہوتا۔