http://bbc.com.im/urdu/

Sunday, 27 August, 2006, 17:09 GMT 22:09 PST

انڈیا: کُشتی کے 45 تماشائی ہلاک

انڈیا کی ریاست راجستھان میں ایک نمائش کے دوران کُشتی کا مقابلہ دیکھنے والے 45 تماشائی ایک چھت بیٹھنے سے ہلاک ہو گئے۔

خبر رساں ادارے اے پی کا کہنا ہے کہ دو سو کے لگ بھگ تماشائی ضلع بھارت پور میں جاری نمائش کے دوران پانی کے ایک ٹینک پر چڑھ کر کشتی کے مقابلے دیکھ رہے تھے۔

اس کے علاوہ تیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ لوگ ٹینک کے نیچے اور اطراف کھڑے تھے۔

حکام نے چھت گرنے کی وجہ تعمیر کی بوسیدگی کو قرار دیا ہے۔ نمائش دیکھنے کے لیئے آس پاس کے دور دراز علاقوں سے آنے والے ہزاروں لوگ جمع تھے۔