Saturday, 12 August, 2006, 03:32 GMT 08:32 PST
بھارت میں پولیس نے بتایا ہے کہ شمال مشرقی ریاست آسام میں علٰیحدگی پسند باغیوں نے کم سے کم پانچ پولیس والوں کو ہلاک کردیا ہے۔
لیکن مقامی سینیئر پولیس افسر دبو جیت ہزایکا جسے وہ قتل کرنا چاہتے تھے بچ گئے ہیں۔ پولیس نے بتایا ہے کہ بیس کے قریب باغیوں نے پولیس کے ایک قافلے پر چھاپہ مارا تھا۔
آسام میں علیحدگی پسند باغی حکومت کے ساتھ بلا واسطہ مذاکرات بھی کر رہے ہیں لیکن انہوں نے کئی دفعہ حکومت کے رویے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
باغیوں کا کہنا ہے کہ حکومت بات چیت کے ساتھ سکیورٹی آپریشن بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
حکومت کا موقف ہے کہ باغی پہلے تشدد کی کارروائیاں روکنے کا اعلان کریں۔
.