Wednesday, 02 August, 2006, 09:33 GMT 14:33 PST
بینو جوشی
سری نگر
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس اور شدت پسندوں کے درمیان ایک جھڑپ میں دو شدت پسندوں سمیت ایک فوجی ہلاک ہوگیا ہے۔
پولیس کے مطابق ڈوڈا ضلع کے کوشال علاقے یہ جھڑپ بدھ کی صبح شروع ہوئی اور تقریبا ایک گھنٹے تک جاری رہی۔
فوج کو خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے ضلع کے کوشال علاقے میں شدت پسندوں کی موجودگي کے بارے میں اطلاع ملی تھی۔ اسی معلومات کی روشنی میں فوج نے علاقے میں تلاشی شروع کی اور اسی تلاشی کے دوران یہ واقعہ پیش آیا۔
ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کی شناخت اب تک نہیں ہو پائی ہے لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں پاکستان کے عسکریت پسند گروپ لشکر طیبہ اور حرکت جہاد اسلام کافی سرگرم ہیں۔