http://bbc.com.im/urdu/

Saturday, 22 July, 2006, 12:19 GMT 17:19 PST

چھ پاکستانی مچھیرے گرفتار

گجرات کے علاقے سر کریک میں انڈین پولیس نے چھ پاکستانی مچھروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ان مچھروں کے پاس چین کے بنے ہوئے جدید وائرلیس سیٹ موجود تھے۔

ان مچھروں کو مزید تحقیقات کے لیے بھوج کے پولیس سٹیشن میں لےجایا گیا ہے۔

سر کریک کا علاقہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان متنازعہ ہے اور یہ دونوں ملک اس علاقے سے ایک دوسرے کے مچھروں کو وقتا فوقتا گرفتار کرتے رہتے ہیں۔

لیکن تازہ ترین گرفتاریوں کے بارے میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان مچھروں کو گرفتار کرنے کی وجہ ان کے پاس جدید وائرلیس سیٹوں کی موجودگی تھی۔

2004 کے بعد سے انڈیا اور پاکستان نے سینکڑوں کی تعداد میں قیدیوں، مچھروں اور کسانوں کو رہا کیا ہے جو کہ غلطی سے بارڈر پار کر گئے تھے۔

دونوں جوہری تواناہی رکھنے والے ہمسایہ ملکوں میں تعلقات بہتر کرنے کے لیے اور امن کی صورتحال بہتر کرنے کے لیے ان دونوں ملکوں نے کئی اقدامات کیے ہیں۔