Wednesday, 14 June, 2006, 01:48 GMT 06:48 PST
بھارت کی شمالی ریاست اترانچل میں ٹریفک کے ا یک حادثے میں اڑتالیس باراتی ہلاک ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق باراتی ایک ٹرک میں جا رہے تھے۔ ضلع المورہ کے قریب ٹرک ایک گہری کھائی میں گر گیا جس سے پینتالیس لوگ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ تین ہسپتال پہنچنے سے پہلے دم توڑ گئے۔
ضلع مجسریٹ راکیش کمار نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے اٹھارہ لوگوں کا ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔ضلعی مجسریٹ کے مطابق زخمیوں میں بعض کی حالت انتہائی نازک ہے۔
ریاست اترانچل میں حالیہ مہینوں یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے ۔اپریل میں ایک کئی سو میٹر گہری کھائی گئی تھی جس کی وجہ چودہ لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔
انڈیا میں ٹریفک کے حادثوں میں ہر سال سینکڑوں لوگ ہلاک ہو جاتے ہیں۔حادثوں کی بڑی وجہ غلط ڈرائیونگ، پرانی گاڑیاں اور سڑکوں کی خستہ حالت ہوتی ہے۔