Wednesday, 17 May, 2006, 03:54 GMT 08:54 PST
بھارت میں لوک سبھا نے ایک قانون منظور کیا ہے جس کے مطابق چھیالیس ایسے عہدوں کو اس فہرست سے خارج کردیا گیا ہے جن کو منفعت بخش عہدے کہا جاتا ہے۔
ان عہدوں سے ایسے عہدے مراد لیے جاتے ہیں جن پر مقرر کیے جانے والوں کو تنخواہیں یا معاوضے حاصل ہوتے ہیں۔
خارج ہونے والے عہدوں میں قومی مشاورتی کونسل کی صدارت کا عہدہ بھی شامل ہے۔
اس عہدے پر کانگریس کی صدر سونیا گاندھی فائز تھیں جس پر تنازع ہونے کے بعد انہوں نے مارچ کے مہینے میں پارلیمنٹ کی نشست اور قومی مشاورتی کونسل کی صدارت دونوں سے استعفا دے دیا تھا۔
حزب مخالف نے ان پر دو منافع بخش عہدے رکھنے کا الزام لگایا تھا۔ اب یہ مسودۂ قانون منظوری کے لیے راجیہ سبھا میں جائے گا۔