Friday, 12 May, 2006, 10:08 GMT 15:08 PST
صلاح الدین
بی بی سی اردو ڈاٹ کام دلی
ریاست مغربی بنگال کے ایک رکن پارلیمنٹ بیر سنگھ مہتو کوآبروریزی کے ایک معاملے میں دس سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔
مہتو کا تعلق بائیں محاذ کی ایک اتحادی جماعت آل انڈیا فار ورڈ بلاک سے ہے اور ان پر انیس سو بیاسی میں پرولیا میں ایک کم عمر لڑکی کی عصمت دری کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
بیر سنگھ مہتو کے خلاف کیس باغ منڈی تھانے میں درج ہوا تھا اور پرولیا کی سیشن عدالت نے فیصلہ سنایا ہے۔
فیصلے کے وقت مسٹر مہتو عدالت میں حاضر تھے جنہیں پولیس نے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔