Sunday, 30 April, 2006, 08:16 GMT 13:16 PST
شکیل اختر
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، دلّی
فرضی جھڑپوں کے قصوروار
سی بی آئی ایک بریگیڈیئر سمیت پانچ فوجی افسروں کے خلاف پانچ معصوم کشمیریوں کے قتل کا مقدمہ درج کرنے والی ہے۔ قصور وار فوجیوں کے خلاف آئندہ چار دنوں میں فرد جرم داخل کر دی جائےگی۔
سن دو ہزار میں امریکہ کے صدر بل کلنٹن کے دورۂ انڈیا کےموقع پر انڈیا کے زیرِانتظام جموں کشمیر میں چھتیس سنگھ پورا کے علاقے میں مبینہ شدت پسندوں نے پینتیس سکھوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ اس کے جواب میں فوج کے پانچ اعلٰی افسروں نے مارچ دو ہزار میں پتھری بل میں پانچ کشمیریوں کو یہ کہہ کر ہلاک کر دیا تھا کہ ’وہ غیر ملکی شدت پسند تھے اور انہی لوگوں نے سکھوں کا قتل عام کیا تھا‘۔
جب نزدیکی گاؤں کے باشندوں نے فوج کی جانب سے بےقصور لوگوں کو ہلاک کرنے کے خلاف احتجاج کیا تو فوج کی فائرنگ میں مزید دس کشمیری مارے گئے تھے۔ تین برس کی تفتیش کے بعد یہ ثابت ہو گیا تھا کہ فوج نے دراصل بے قصور کشمیریوں کو پکڑ کرگولی مار دی تھی اور اس مبینہ جھڑپ کے لیئے بعض افسروں کو بہادری کا ایوارڈ دینے کی بھی سفارش کی گئی تھی۔
متنازعہ افسر گجرات پولیس کا سربراہ
![]() | |
| گجرات فسادات میں متعدد افراد مارے گئے تھے |
فسادات کے بعد پی سی پانڈے کچھ دنوں کے لیئے سی بی آئی میں آ گئے تھے اور اس تقرری سے قبل وہ ریاست گجرات میں انسداد بد عنوانی بیورو کے سربراہ تھے۔ یاد رہے کہ سماجی کارکن تیستا سیتل واڈ کی درخواست کی بنیاد پر سپریم کورٹ نے یہ حکم دیا تھا کہ پی سی پانڈے کو فسادات سے متعلق کسی بھی عہدے پر فائز نہ کیا جائے۔
حریت رہنماؤں کی وزیرِاعظم سے ملاقات
![]() | |
| حریت رہنماؤں نے پہلی کانفرنس کا بائیکاٹ کیا تھا۔ |
حریت رہنماؤں نے پہلے اجلاس میں شرکت کے لیئے کچھ شرطیں رکھی تھیں جن میں سے ایک شرط یہ بھی تھی کہ شرکاء کی تعداد کم کی جائے۔ پہلے اجلاس میں جہاں 70 رہنما شریک ہوئے تھے جبکہ اس مرتبہ اطلاعات ہیں کہ یہ تعداد گھٹا کر 20 کی جا رہی ہے۔ حریت کا یہ بھی کہنا ہے کہ کشمیر کے بارے میں بات چیت سست رفتار سے بڑھ رہی ہے۔
پرتھوی راج چوہان کی’آخری رسوم‘
![]() | |
| شیر سنگھ رانا کو کولکتہ سے گرفتار کیا گیا |
چوہان کی موت کے بارے میں کئی روایتیں ہیں لیکن رانا کا کہنا ہے کہ پرتھوی راج چوہان کو غزنی کے نواح میں واقع دیک گاؤں میں دفن کیا گیا تھا اور انہوں نے اس مقام کو کھود کر گہرائی سے مٹی نکالی اور اپنے آبائی مقام اٹاوہ میں دفن کر کے وہاں ایک یادگار بھی بنائی ہے۔
بسم اللہ خان کی تمنا
![]() | |
| شہنائی نواز استاد بسم اللہ خان |
بیوی کا تنازعہ
![]() | |
| بالی ووڈ کے مقبول گلوکار ادت نارائن |