Friday, 07 April, 2006, 10:55 GMT 15:55 PST
بھارت کے زیرانتظام کشمیر کی پہاڑیوں میں ایک تنگ سڑک سے گزرتی ہوئی ایک بس پھسل کر نیچے ایک دریا میں جاگری ہے۔
ابتدائی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ بس کے دو مسافر ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم مقامی حکام کے مطابق بس پر سوار چالیس افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔
ضلع ڈوڈہ میں پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ دریا میں ڈوبی ہوئی اس بس کے صرف چھت کو دیکھا جاسکتا تھا۔ ایک امدادی ٹیم مسافروں کو بچانے کا کام کررہی تھی۔
یہ بس اتھولی سے جموں جارہی تھی۔ پولیس کے ترجمان نے یہ نہیں بتایا کہ اس حادثے کی کیا وجہ ہوسکتی ہے۔
جموں و کشمیر میں بس پہاڑیوں کی پتلی سڑکوں سے کھسک کر کئی بار گرجاتے ہیں۔ گزشتہ جنوری میں راجوڑی ضلع میں اس طرح کے حادثے میں پچاس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔