Thursday, 09 February, 2006, 14:53 GMT 19:53 PST
بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے قصبے لیہ میں پولیس نے بدھ مت اور مسلمانوں کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد وہاں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔
پولیس کے سربراہ راجندر کمار کا کہنا ہے کہ کرفیو لگانا اس لیے ضروری تھا کہ علاقے میں کئی مسلمانوں کی دکانوں کو آگ لگانے کے واقعات کے بعد کشیدگی بہت بڑھ گئی تھی۔
پچھلے ہفتے کچھ ایسی اطلاعات بھی اس علاقے میں لیہ اور کارگل سے ملی تھیں کہ قران کے کئی صفحات سڑک پر پھنکے ہوئے ملے تھے۔