Saturday, 21 January, 2006, 03:01 GMT 08:01 PST
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پانچ دن سے ہڑتال کیے ہوئے ڈاکٹروں نے حکومت کی طرف جیل بھیج دینے کی دھمکی کے بعد اپنی ہڑتال ختم کر دی ہے۔
مدہیہ پردیش میں قریباً چھ ہزار جونیئر ڈاکٹروں نے اپنے ایک ساتھی ڈاکٹر کے ساتھ ایک پولیس رینگروٹ کی مبینہ بدتیمزی کے بعد سات سرکاری میڈیکل کالجوں میں کام بند کر دیا تھا۔
مدھیہ پردیش کی حکومت نے ڈاکٹروں کی ہڑتال کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے دھمکی دے تھی کہ اگر انہوں نے فوراً ہڑتال ختم نہ کی تو ان کو گرفتار کر جیل میں بھی ڈالا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹروں کا مطالبہ تھا کہ پولیس رینگروٹ کو نوکری سے نکالا جائے۔
دریں اثناء ایک اور جھگڑے کی وجہ سے لکھنئو میں ریاست کی سب بڑی میڈیکل یونیورسٹی ایک ہفتے کے لیے بند کر دی گئی ہے۔
حکومت نے یورنیوسٹی بند کرنے کا فیصلہ طالبعملوں کی طرف یونیورسٹی کے وائس چانلسر کے دفتر کو جلانے کے بعد کیا۔
کنگ جورج میڈیکل یونیورسٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے کچھ اساتذہ طالبعلموں کو پرتشدد کاررائیاں کرنے پر اکسا رہے ہیں۔حکام نے طالبعملوں کو کہا ہے کہ وہ یونیورسٹی ہاسٹلز کو فوراً خالی کر دیں ہے۔