Tuesday, 17 January, 2006, 18:15 GMT 23:15 PST
بھارتی حکومت نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان چلائی جانے والی مجوزہ بس سروس کے لیے خصوصی حفاظتی اقدامات کم کردے گا۔
توقع ہے کہ یہ بس سروس امرتسر اور لاہور کے درمیان جمعہ سے شروع کی جائے گی۔
بھارتی ریاست پنجاب میں حکام کا کہنا ہے کہ اب یہ واضح ہوگیا ہے کہ زیادہ سکیورٹی چیکس مسافروں کے سفر کی راہ میں رکاوٹ ثابت ہورہے ہیں۔
پیرکو اپنے بیان میں حکام نے تسلیم کیا کہ اس افتتاحی سفر کے لیے اب تک ایک بھی ٹکٹ فروخت نہیں ہوا ہے۔
امرتسر- لاہور بس سروس دونوں ممالک کے درمیان چلائی جانے والی تیسری بس سروس ہے اور یہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کا حصہ ہے۔