Tuesday, 10 January, 2006, 19:12 GMT 00:12 PST
الطاف حسین
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، سرینگر
بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ سے کشمیر علیحدگی پسند رہنما سجاد لون کومذاکرات کی دعوت دی ہے۔
کشمیری رہنما نے کہا ہے کہ وہ چودہ جنوری کو ایک پانچ رکنی وفد کے ساتھ وزیر اعظم منموہن سنگھ سے ملاقات کریں گے۔
سجاد لون جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے ایک دھڑے کی سربراہی کرتے ہیں۔
جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس، علیحدگی پسند تنظیم آل پارٹیز حریت کانفرنس کا اعتدال پسند دھڑا ہے۔
حریت کانفرنس پہلے ہی بھارتی حکومت سے مذاکرات کر رہی ہے۔ گزشتہ برس ستمبر میں اس پارٹی نے پہلے مرتبہ کسی بھارتی وزیراعظم سے مذاکرات کا آغاز کیا تھا۔
اب سجاد لون پیپلز کانفرنس کی طرف سے نئی دہلی میں مذاکرات میں شامل ہونے والے پہلے رہنما ہوں گے۔ کہا جا رہا ہے کہ اس اقدام سے دیگر گروپوں کے بھارت کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہونے کے امکانات میں بھی اضافہ ہوگا۔
اب تک جن اہم کشمیری رہنماؤں نے بھارت کے ساتھ مذاکرات میں شمولیت اختیار نہیں کی ہے ان میں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے یاسین ملک اور شبیر شاہ اور حریت کے سخت گیر رہنما سید علی شاہ گیلانی وغیرہ شامل ہیں۔