Thursday, 29 December, 2005, 17:26 GMT 22:26 PST
ہندوستان ميں حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے سينئر رہنما اور سابق وزيراعظم اٹل بہاری واجپئی نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔
مسٹر واجپئی نے یہ اعلان ممـبئی میں پارٹی کے سلور جوبلی اجلاس کے تیسرے روز کیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ اب مستقبل میں انتخابات نہيں لڑيں گے لیکن پارٹی کے لیے کام کرتے رہيں گے۔
اسی بیان میں انہوں نے ہندوؤں کی مذہبی کتاب رامائن کے کرداروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ تاج پوشی میں دخل اندازی نہيں کریں گے اور ساری ذمےداری اب رام اور لکشمن کی ہوگی۔ جس میں رام، لال کرشن اڈوانی اور لکشمن، پرمود مہاجن ہیں۔
فی الوقت بی جے پی میں پارٹی کے صدر کے حوالے سے زبردست نظریاتی بحران جاری ہے۔