Sunday, 25 December, 2005, 05:20 GMT 10:20 PST
بھارتی دارالحکومت دلی میں ایک زیر تعمیر عمارت کے تہہ خانے کی کھدائی کرنے والے گیارہ مزدور ہلاک جبکہ کم از کم اٹھارہ مٹی کے ڈھیر کے نیچے دب گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سنیچر کی شام پانچ بجے یہ مزدور ایک زیر تعمیر عمارت کا تہہ خانے بنانے کے لیے کھدائی کر رہے تھے کہ مٹی کا ایک بڑا تودہ ان کے اوپر آ گرا ۔ تہہ خانہ کی گہرائی پچپن فٹ سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔
ہلاک اور زخمی ہونے والے مزدورں کا تعلق مغربی بنگال کے علاقے مالدا سے تھا۔حادثہ سنیچر کی شام ساڑھے پانچ بجے پیش آیا۔
اٹھارہ سے زیادہ مزدور ابھی مٹی کے نیچے دبے ہوئے ہیں اور پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گیارہ لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ امدادی کارکن ملبے کے نیچے دبے ہوئے لوگوں کو نکالنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔