Wednesday, 14 December, 2005, 10:02 GMT 15:02 PST
حکام کے مطابق بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے نزدیک بھارتی فوجیوں نے ایک جھڑپ میں چھ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
یہ مسلح جھڑپ بیرواہ کےگاؤں میں بدھ کو صبح شروع ہوئی اور تاحال جاری ہے۔ تاہم یہ بات واضح نہیں ہو سکی ہے کہ اس جھڑپ کے دوران بھارتی فوج کو کسی قسم کا جانی نقصان اٹھانا پڑا یا نہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ فوجیوں نےگاؤں کو اس اطلاع پرگھیرے میں لیا کہ وہاں شدت پسند چھپے ہوئے ہیں۔
جموں اور کشمیر میں وقتی خاموشی کے بعد ایک مرتبہ پھر تشدد کی کارروائیوں میں تیزی آ رہی ہے۔
بھارت میں متعدد شدت پسندگروہ سرگرمِ عمل ہیں اور سولہ سال سے جاری اس مزاحمتی تحریک میں اب تک ساٹھ ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔