Saturday, 26 November, 2005, 06:01 GMT 11:01 PST
بھارت کے کروڑ پتی تاجر وجیاپت شنگھانیا نے گرم ہوا کے غبارے کو سب سے زیادہ بلندی پر لے جانے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
67 سالہ وجیاپت کے بیٹے نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے والد کا گرم ہوا کا غبارہ ممبئی سے اڑنے کے دو گھنٹے کے بعد اکیس ہزار میٹر کی بلندی پر پہنچ گیا۔
اس سے قبل سب سے زیادہ بلندی کا ریکارڈ سویڈن کے پر لنڈسٹرانڈ کے پاس تھا جنہوں نے 1988 میں غبارے کو انیس ہزار آٹھ سو گیارہ میٹر تک اڑایا تھا۔
وجیاپت کا غبارہ انچاس میٹر لمبا ہے اور اسے اٹھارہ گیس برنر چلاتے ہیں۔
![]() | |
| بلندی پر جانا وجیاپت شنگھانیا کے خون میں ہے |
وجیاپت کے غبارے کے ساتھ ایک پیرا شوٹ لگایا گیا ہے کہ اگر کوئی ایمرجنسی ہو جائے تو پیرا شوٹ خود بخود غبارے سے الگ ہو جائے۔
وجیاپت شنگھانیا ہندوستان میں کپڑے کے ایک بڑے گروپ ’ریمنڈ‘ کے چئرمین ہیں اور انہوں نے سفر سے پہلے بی بی سی کو بتایا تھا کہ اڑنا ان کے خون میں ہے۔