Monday, 21 November, 2005, 07:27 GMT 12:27 PST
بھارت کی کمیونسٹ پارٹیوں نےحکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اس ہفتے کے آخر میں ہونے والے عالمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے اجلاس میں ایران کے خلاف ووٹ نہیں دے۔
حیدر آباد کے جنوبی شہر میں ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ (سی پی آئی ایم) کے رہنما پرکاش کرات نے حکومت پر امریکی دباؤ کے سامنے سر جھکانے کا الزام لگایا۔
دوسری کمیونسٹ پارٹیوں کے رہنماؤں نے بھی ایران سے متعلق حکومتی پالیسی پر تنقید کی اور انہوں نے حکومت کے خلاف ملک گیر ہڑتال شروع کرنے کی دھمکی بھی دی۔
ستمبر میں بھارت نے آئی اے ای اے کی ایک قرارداد کی حمایت کی تھی کہ جس میں ایران کے جوہری پروگرام کا معاملہ سلامتی کونسل کے سپرد کرنے کو کہا گیا تھا۔