http://bbc.com.im/urdu/

Sunday, 13 November, 2005, 04:58 GMT 09:58 PST

بہار میں انتخابات کا تیسرا مرحلہ

بہار میں حفاظتی دشواریوں کی وجہ سے تیسرے مرحلے کی پولنگ صرف 57 نششتوں کیلیے ہو رہی ہے۔

تیسرے مرحلے کے لیے پولنگ بہتر نششتوں کے لیے ہونی تھی۔ صبح سویرے سے پولنگ شروع ہو چکی ہے۔

معقول حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے جن پندرہ نششتوں پر انتخابات نہیں ہو رہے ہیں ان پر انتخابات 16 نومبر کو ہوں گے۔

تیسرے مرحلے کے لیے 57 نششتوں پر چار سو چورانوے امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

پولنگ کے دوران امن و امان قائم رکھنے کے لیے پولیس اور پیرا ملٹری کے بہتر ہزار ارکان مقرر کیے گئے ہیں۔

گیارہ اضلاع میں ہونے والی اس پولنگ کے لیے بار ہزار آٹھ سو چھیاسی پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں۔

بہار کے سکریٹری داخلہ ایچ سے سروج نے کہا ہے کہ صوبے کی مشرقی بنگال اور نیپال سے لگنے والی سرحدیں بند کر دی گئی ہیں۔

اس کے علاوے الیکشن کمیشن نے اتر پردیش کی حکومت سے بھی کہا ہے کہ وہ پولنگ کے دن بہار سے لگنے کی سرحد بند رکھے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ بہار میں حکومت سازی کے لیے انتخآبات کا یہ مرحلہ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔