Thursday, 10 November, 2005, 22:53 GMT 03:53 PST
پرتگال میں محکمہ انصاف کے حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے انڈیا میں سب سے زیادہ مطلوب شخص ، ابو سلیم انصاری عرف ابو سالم کو انڈین حکام کے حوالے کردیا ہے۔
ابو سالم انڈیا کے شہر ممبئی میں 1993 میں ہونے والے ان بم دھماکوں میں مطلوب ہے جن میں دو سو سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
ابو سالم ان دھماکوں میں ملوث ہونے سے انکار کرتے ہیں۔
پرتگال میں حکام کے مطابق ابو سالم کو ان کی ساتھی فلم ایکٹریس مونیکا بیدی کے ہمراہ انڈیا کے حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔
![]() | |
| ابو سالم 1993 ممبئی میں ہونے والے دھماکوں میں مطلوب ہیں۔ |
اگرچے انڈیا اور پرتگال کے درمیان مجرموں کی حوالگی سے متعلق کوئی معاہدہ نہیں ہے لیکن انڈیا نے پرتگال کے حکام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ابو سالم اور مونیکا بیدی کو انڈیا میں سزائے موت نہیں دی جائے گی جو یورپی قوانین کے خلاف ہے۔