Wednesday, 02 November, 2005, 03:04 GMT 08:04 PST
پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف کی طرف سے کشمیر کو غیر فوجی علاقہ قرار دینے کے بارے میں بھارت نے محتاط رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
بھارت کے وزیر خارجہ نٹور سنگھ نے پاکستان کی تجویر پر کہا کہ کشمیر سے فوجیں واپس بلانے کی تجویز پرغور کرنے کی ضرورت ہے۔
بھارتی وزیر خارجہ نے البتہ واضح کیا کہ کشمیر سے فوجوں کو واپس نکالنے کا فیصلہ یک طرفہ طور پر نہیں ہو سکتا۔
پاکستان کے فوجی حکمران جنرل پرویز مشرف نے پیر کو کہا تھا کہ پاکستان کشمیر سے فوجیں واپس بلانے کے لیے تیار بشرطیکہ بھارت بھی ایسا کرے۔
یہ تجویر ایسے وقت پیش کی گئی جب دونوں ملک زلزلہ سے متاثر ہونے والے خاندانوں کی مدد کے لیے لائن آف کنٹرول کو کھولنے والے ہیں۔
پاکستان نے ایک سال پہلے بھی کشمیر سے فوجیں واپس بلانے کی تجویز پیش کی تھی لیکن اس پر کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی تھی۔