http://bbc.com.im/urdu/

Wednesday, 26 October, 2005, 14:55 GMT 19:55 PST

صلاح الدین
بی بی سی اردو ڈاٹ کام دِلّی

کشمیر میں فوج پر حملہ

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک کار بم حملے میں ایک فوجی ہلاک اور تقریباً بیس زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ حملہ سری نگر اور بارہ مولہ کے قومی شاہراہ پر ہوا ہے اور اسکے نشانے پر فوج کی ایک گاڑی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں پانچ شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔

سری نگر میں بی بی سی کے نامہ نگار الطاف حسین کے مطابق ایک پولیس نے افسر نےکہا ہے کہ زخمیوں میں سے کئی کی حالت نازک ہے جنہیں ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

افسران کے مطابق بم ایک کار میں رکھا تھا اور فوجیوں سے بھری ایک بس جب اس کے پاس سے گزری تبھی زور درار دھماکہ ہوا۔ اس حملے کی ذمہ داری انتہا پسندگروپ حزب المجاہدین نے قبول کی ہے۔