http://bbc.com.im/urdu/

Monday, 24 October, 2005, 14:38 GMT 19:38 PST

امدادی ہسپتال کی تیاریاں مکمل

بھارت کی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ انہوں نے لائن آف کنٹرول پرایک سو بستروں پر مشتمل ہسپتال بنانے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

بھارتی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ان کے انجنئیر لائن آف کنٹرول کے پار امداد کے منتظر کشمیریوں کے لیے پل بنانے کے لیے بھی تیار ہیں۔

پاکستان اور بھارت ابھی تک لائن آف کنٹرول کو نرم کرنے کی تفصیلات طے کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں اور ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں ۔

بھارت نے زلزلے سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے لائن آف کنٹرول کے تین مقامات پر امدادی مراکز قائم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

بھارت کی فوج کا کہنا ہے کہ وہ لائن آف کنٹرول کے پار زلزلہ سے متاثر ہونے والے لوگوں کی مدد کے لیے اس کی تیاریاں مکمل ہیں۔

بھارت نے کہا ہے کہ انہوں نے لائن آف کنٹرول پر قائم کیے جانے والے ہسپتال میں میں شدید زخمیوں کا آپریشن کرنے کی گنجائش ہوگی۔