Wednesday, 12 October, 2005, 23:33 GMT 04:33 PST
بھارت کے زیرانتظام کشمیر کے وزیراعلٰی مفتی محمد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے علاقے نیلم وادی میں زلزلے سے متاثرہ لوگوں کو امداد کی شدید ضرورت ہے کینکہ وہ اب کسی رسائی سے محروم ہیں۔
علاقے سے بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ نیلم وادی تک بھارت کے زیرانتظام کشمیر کی جانب با آسانی پہنچا جا سکتا ہے۔
مسٹر مفتی نے کہا کہ بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں زلزلے سے ہلکا ہونے والوں کی تعداد اب ایک ہزار چار سو تک پہنچ گئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ خاص طور پر اڑی کے علاقے میں دس دیہات ایسے ہیں جن تک ابھی رسائی حاصل نہیں ہو سکی ہے۔