http://bbc.com.im/urdu/

Monday, 12 September, 2005, 08:14 GMT 13:14 PST

شکیل اختر
بی بی سی اردو ڈاٹ کام دِلّی

بھارت: نکسل حملے میں 13ہلاک

جھاڑکھنڈ میں ماؤنواز انتہا پسندوں نے ایک حملے میں کم از کم 13افراد کو ہلاک کر دیا ہے- یہ حملہ ریاستی دارالحکومت رانچی سے تقریباً دو سو کلو میٹر دور گریڈیہ ضلع کے بھیلوا گاؤں میں پیش آیا-

اس حملے میں چھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں-

پولیس کی اطلاع کے مطابق ڈیڑھ سو سے زیادہ نکسل انتہا پسندوں نے اتوار کی رات دیر گئے اس گاؤں پر حملہ کیا-

گاؤں والوں نے اپنے دفاع کے لیے ایک کمیٹی بنا رکھی تھی اور شاید حملے کی وجہ بھی یہی تھی-

یہ گاؤں دور دراز کے علاقے میں واقع ہے اور جنگلوں سے گھرا ہوا ہے- پولیس جائے وقوع پر پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے-