Sunday, 04 September, 2005, 10:24 GMT 15:24 PST
صلاح الدین
بی بی سی اردو ڈاٹ کام دلی
بھارت میں گجرات کےسرحدی علاقے سے سکیورٹی اہلکاروں نے چودہ پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کیا ہے۔
بارڈر سکیورٹی فورسز یعنی بی ایس ایف کےایک افسر کا کہنا ہے کہ گرفتار
شدہ افراد بلا اجازت بھارتی علاقے میں پائےگئے ہیں اور ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کےمطابق ایک بی ایس ایف افسر نے بتایا کہ
’گجرات کے سرحدی سر کریک علاقے میں چودہ پاکستانی ماہی گيروں کو ان
کی دوکشتیوں سمیت حراست میں لیا گيا ہے‘۔
مذکورہ افسر کےمطابق گرفتار شدہ افراد سے کوئی مشتبہ چیز برآمد نہیں ہوئی ہے۔
اس بات کی تفتیش کی جارہی ہے کہ بغیر اجازت یہ لوگ کیسے اور کیوں کر بھارتی علاقے میں داخل ہوئے ہیں۔