Sunday, 07 August, 2005, 12:48 GMT 17:48 PST
بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں تیل کی پائپ لائن ایک دھما کے کے نتیجےمیں پھٹ گئی ہے۔
تیل کی پائپ لائن کے پھٹنے سے ریاست کےدو بڑے تیل صاف کرنے والے کارخانوں کو تیل کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔
پولیس کا کہناہے کہ آسام کے شمالی صوبے شب ساگر میں چیلا کاپر کےمقام پر سنیچر کو ہونے والےاس دھماکے سے پائپ لائن سے نکلنے والے تیل نے آگ پکڑ لی جس کو بجھانے میں فائر برئگیڈ کےعملے کو کئی گھنٹے لگے۔
اس دھماکے کے سلسلے میں آسام کےایک علیحدگی پسند گروہ یو نائیٹڈ لبریشن فرنٹ یا یوایل ایف اے پر شبہ کیا جارہا ہے۔
سنیچر کو ریاست کے اہم تجارتی مر کز گیواہتی کے پر ہجوم بازار میں مشتبہ یو ایل ایف اے کے باغیوں نےایک شخص پر دستی بم پھینکا۔ جس سے وہ شخص زخمی ہو گیا۔