Sunday, 31 July, 2005, 08:54 GMT 13:54 PST
مہاراشٹرا میں مزید بارشوں کے بعد بھارتی حکام نے ممبئی اور اس کے قریبی علاقوں میں لوگوں سے کہا ہے کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
مہاراشٹرا میں تاریخ کی شدید ترین بارشوں سے ہونے والی تباہی کے بعد بارشوں کے نیا سلسلہ شروع ہونے سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
بارشوں کے نئے سلسلے سے ہوائی جہازوں کی پروازیں متاثر ہو رہی ہیں، ریل اور بسوں کا نظام درہم برھم ہو گیا ہے۔
بھارتی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بارشوں میں مرنے والوں کی تعداد جلد ایک ہزار سے تجاوز کر جائے گی۔
خراب موسم کی وجہ سے امدادی کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور امدادی کارکن ممبئی کے قریبی دیہات میں مکان گرنے سے مرنے والوں کی لاشیں نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
نامہ نگاروں کے مطابق جب زندگی معمول پر آنا شروع ہوئی تو پھر بارشوں کا سلسلہ پھر سے ہو گیا جس سے لوگوں کی پریشانیاں میں اضافہ ہوا ہے۔